عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا

28 مارچ, 2022

مكه مكرمه/ ايجنسى

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔

سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter