سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ترکی، چین اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

23 مارچ, 2022
اسلام آباد/ ايجنسى
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اسلام آباد میں ترکی، چین تھائی لینڈ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ نےملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو کی ملاقات میں ترکی اور سعودی عرب کے مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات پر بات چیت کی گئی جبکہ مسلم وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے پر موجود امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ رشید میرودوف نے دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
مسلم وزرائے  خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے کے علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اور تھائی لینڈ کے ہم منصب کی  ملاقات میں مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں مملکت اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter