معاون مدیر الملحق الديني شيخ عبداللطيف الكاتب كى ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی سے خصوصی ملاقات

21 مارچ, 2022

سرہا/ کیئر خبر

سعودی سفارت خانے دہلی کے معاون مدیر الملحق الدینی شیخ عبداللطیف الکاتب نے اپنے نیپال دورے کے دوران ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ڈاکٹر اورنگزیب تیمی سے خصوصی ملاقات و میٹنگ کی۔ جہاں جمعیت کے دعوتی کردار کو لیکر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں جمعیت کے نائب امیر ڈاکٹر شہاب الدین مدنی بھی شریک تھے جنہوں نے ملک نیپال میں دعوتی کاز کے حوالے سے امکانات ووسائل پر مدلل گفتگو کی۔

شیخ عبد اللطیف نے جمعیت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نیپال کے باشندگان برادران وطن تک اسلام کی آفاقی تعلیمات پہنچانے کے لیے ہم سب کو کمر بستہ ہونا پڑےگا۔ ان کے ذہن و دماغ میں مسلمانوں کے حوالے سے جو گندگی پنپ رہی ہے اسے صاف کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

شیخ عبداللطیف نے جمعیت کی جانب شائع ہونے والے تینوں مجلات کی ستائش کی اور کہا کہ دعوت کے طریقہ کار میں سے یہ اہم وسیلہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter