سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا دورۂ نیپال اختتام پذیر؛ نیپالی قائدین سے ملاقات؛ دو طرفہ تعاون پر دستخط

15 مارچ, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، سری لنکا سے 14 مارچ 2022 کو پیر کی شام سرکاری دورے پر 23 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کٹھمنڈو پہنچے۔ اپنے نیپالی ہم منصب ڈاکٹر نارائن کھڑکا کی دعوت پر نجی طیارے میں نیپال آے۔ کٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وی آئی پی لاؤنج میں نیپالی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جناب بھرت راج پوڈیال، نیپال میں سعودی سفیر جناب مساعدبن سلیمان المروانی اور سینئر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ نیپالی وزارت خارجہ کے حکام اور کٹھمنڈو میں مملکت سعودی عرب کے سفارت خانے کے حکام اس موقع پر موجود تھے-

نیپال اور سعودی عرب نے منگل 15 مارچ 2022 کو نیپالی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جنرل تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلات، تعلیم، ثقافت، صنعت اور کھیل کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔


مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے منگل 15 مارچ 2022 کو نیپال کے وزیر اعظم جناب شیر بہادر دیوبا سے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعظم دفتر کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی تعاون میں مشترکہ امور اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسى طرح صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری سےسرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی-

سہ پہر ٣ بجے سعودی وزیر خارجہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوگئے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter