قطر ائیرویز سمیت پانچ مزید ایئر لائنز نے بھیرھوا ہوائی اڈے کے لئے یومیہ پروازیں چلانے کا کیا اعلان

15 مارچ, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
پانچ ایئر لائن کمپنیوں نے گوتم بدھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے اور وہاں سے باقاعدہ پروازیں چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ثقافت، سیاحت اور شہری ہوابازی کے وزیر پریم بہادر آلے کی جانب سے نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 16 مئی سے تجارتی بین الاقوامی پروازوں کو باقاعدہ طور پر چلانے کے لیے تیاریاں کی جاییں۔

اتھارٹی کے مطابق کویت کی جزیرہ ایئرویز، سری لنکا کی سری لنکن ایئرلائنز، نیپال ایئرلائنز کارپوریشن، قطر ایئرویز اور تھائی لینڈ کی تھائی سمائل ایئرلائنز کمپنی نے ایئرپورٹ پر کمرشل پروازیں چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسی طرح گوتم بدھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ گووندا پرساد دہال نے کہا کہ انسانی وسائل کی کمی کی وجہ سے بعض سرگرمیوں میں مسائل در پیش ہیں۔ عملے کے کل 151 میں سے، ہوائی اڈے پر اس وقت صرف 36 ہیں۔

حکومت گوتم بدھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 16 مئی (بدھ پورنیما کے موقع پر) سے اسٹارٹ کی تیاری کر رہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter