الملحق الديني شیخ بدر العنزی کو مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کے ذمہ داران نے کٹھمنڈو ائیرپورٹ پر الوداع کہا

23 فروری, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نئی دہلی میں واقع سعودی سفارت خانہ میں مامور سعودی اتاشی براۓ دینی امور شیخ بدر العنزی کا سہ روزہ دورۂ نیپال آج اختتام پذیر ہوا –

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے ذمہ داران مشرف ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب؛ امیر جمعیت مولانا کلام الدین مدنی؛ ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی اور مرکز البینہ کے صدر مولانا حافظ منظور احمد مدنی نے شیخ بدر العنزی کے ساتھ نیپال میں دعوتی امور پر تبادلہء خیال کے بعد کاٹھمانڈو کے تربھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا۔

واپسی سے قبل شیخ العنزی نے جمعیت کے کاموں کو سراہا اور تین زبانوں اردو عربی اور نیپالی میں رسالوں کے اجراء پر مسرت کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کا یہ دورہ ملک نیپال کے مدارس مراکز کے حالات اور دعوتی امور سے آگاہی پر مرکوز تھا- آج سہ پہر کٹھمنڈو سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter