انوشکا شرما نے کوہلی کیلئے گرائونڈ کی یاد تازہ کردی

19 اپریل, 2020

نئی دہلی (19 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے کھیلوں کے کئی مقابلے ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں۔ کرکٹرز سمیت ہر شعبے کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جو کہ بالی وڈ اداکارہ بھی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گھر میں موجود بیٹسمین ویرات کوہلی سے’’بائونڈری‘‘ لگانے کو کہہ رہی ہیں۔

انوشکا شرما نے وڈیو میں گرائونڈ میں موجود تماشائی کی طرح مزاحیہ انداز میں ویرات کوہلی کو چوکا لگانے پر زور دیا۔بھارتی اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کرکٹ اور لاکھوں مداحوں کی محبت کو مس کر رہے ہیں، اس لئے انہوں نے ایک کرکٹ کی مداح کی طرح انداز اپنایا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter