خدا نے اپنی قدرت کا ہمیں منظر دکھایا ہے

سالک بستوی ایم اے

6 اپریل, 2020
کورونا وائرس کا یہ عجب طوفان آیا  ہے
جدھر جاؤ جدھر دیکھواسی کا خوف چھایا ہے
سنا تھا نام نہ پہلے کبھی ایسی بیماری کا
یہ دنیا میں تباہی کا نیا  سامان  لایا   ہے
بلائے آسمانی ہے، یہ قدرت  کی نشانی ہے
کورونا نام  سے انسان سہما بوکھلایا ہے
سبق سارے جہاں کے واسطے اس میں ہے پوشیدہ 
خدا نے اپنی قدرت کا ہمیں منظر دکھایا ہے
نہیں رکتا ہے روکے، سلسلہ اموات کا اس میں 
خدائی قہر سے انساں کا حیلہ مات کھایا ہے
علاجوں پر جسے تھا ناز، وہ ہارا کورونا سے
وہ اوندھے منہ گرا ہے جس نے سر اپنا اٹھایا ہے
خدائی دعوہ کرنے سے ، خدا ناراض ہوتا ہے
کورونا نے سبق دنیا کو عبرت کا سکھایا ہے
خدا کے حکم پر انسان کو چلنا ضروری ہے
خدا ہی نے ہمیں قرآن میں سب کچھ بتایا ھے
خدا سے دور ہوکے ہم پڑے ہیں خواب غفلت میں 
کورونا نے اے سالک آکے ہم سب کو جگایا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter