حضوری راگ ‘پڑھنے والے بھارتی گرو کورونا سے ہلاک

2 اپریل, 2020

بھارت میں موجود گولڈن ٹیمپل میں ’حضوری راگ ‘پڑھنے والے گرو گیانی نرمل سنگھ کورونا وائرس کے سبب چل بسے۔ بدما شری ایوارڈ یافتہ، گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کی مذہبی عبادت ’حضوری راگ ‘ پڑھنے والے گیانی نرمل سنگھ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گورونانک دیو اسپتال میں زیر علاج رہے، آج صبح وہ اس وبائی بیماری کے ہاتھوں جان کھو بیٹھے۔

 نرمل سنگھ گزشتہ دنوں بین الاقوامی سفر سے واپس آئے تھے اور انہیں سانس لینے میں دشواری اور سر چکرانے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

 62 سالہ نرمل سنگھ بیرون ملک سے واپسی پر اپنی رہائش گاہ دہلی میں بہت بڑا مذہبی اجتماع بھی منعقد کیا تھا جس میں ان کے خاندان سمیت دیگر افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تھی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter