سری لنکا: خونی حملے کرنے والے خود کش بم باروں کے سربراہ نے خود کو کہاں اڑایا ؟

24 اپریل, 2019

سری لنکا کے نائب وزیر دفاع روان وجے واردن نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز سری لنکا میں دھماکے کرنے والی شدت پسند جماعت کے سربراہ نے دارالحکومت کولمبو کے شنگریلا ہوٹل میں خود کو دھماکے سے اڑؑایا۔

بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز حملے کرنے والے خود کش بم باروں کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم "التوحید الوطنیہ الاسلامیہ” سے منحرف ہو جانے والے گروپ سے ہے۔

وجے واردن کے مطابق حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس منحرف گروپ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر دھماکے کرنے والے نو خود کش بم باروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter