بھارت:طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،22 افراد ہلاک

17 اپریل, 2019

بھارتی ریاستوں راجھستان اور مدھیہ پردیش میں طوفانی بارشوں نے  بڑے پیمانے پر تباہی مچادی  جس کے نتیجے میں    22 افراد ہلاک ہو گئے ۔ راجھستان کے علاقوں چتور گڑھ، سری گنگا نگر، اجمیر، کوٹا اور پلانی میں موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے دوران طوفانی ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔طوفانی بارش کے دوران راجھستان میں چھ اور مدھیہ پردیش میں16ل سالہ افراد ہلاک ہوئے۔بارش کے علاوہ بعض علاقوں میں گرد کے طوفان بھی آئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter