عثمان خواجہ بھارت کےخلاف اسکے ہوم گراﺅنڈ پرسیریز میں 2 سنچریاں سکور کرنےوالے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے

14 مارچ, 2019

نئی دہلی(14مارچ 2019ء)  آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے۔فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹسٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلے گئے آخری و ن ڈے میں دو سنچریاں  کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو 76رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فنچ27رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ بھارت کے خلاف اس کے ہوم گراﺅنڈز میں ایک سیریز کے دوران دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ،32سالہ عثمان خواجہ بھارت کے خلاف بھارت میں 5میچز کی سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازبھی بن گئے ہیں ، انہوں نے سیریز میں76.60کی اوسط سے383رنز سکور کیے جن میں2سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل تھیں، اس سے قبل سابق جنوبی افریقی بلے بازاے بی ڈیویلیئرز نے2015ءمیں کھیلی گئی سیریز میں358 رنز سکور کیے تھے،1983ءمیں ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج نے 353رنز سکور کیے تھے،2009ءمیں سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے بھی353رنز سکور کیے تھے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter