ثانیہ مرزا کا اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار

14 مارچ, 2019

نئی دہلی (14 مارچ2019ء) کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اورٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی جس کیلئے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کررہی ہوں، ایک بار فٹ ہوجاؤں فوراً ہی ٹینس میں واپسی کرلوں گی۔

انہوںنے کہا کہ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سی67 کلوگرام کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے تاہم یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ واپسی کی کوئی جلدی نہیں ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter