سلمان ندوی! بس، اب بہت ہوچکا

(عبدالرحیم ندوی)

6 اکتوبر, 2018
(بقلم: عبدالرحیم ندوی)
     بزرگوں کے بےجا لاڈپیار نے تم کو انتہائی ضدی اور سرکش بنادیا ہے،
  تمھاری اس سرکشی نے مادر علمی دارالعلوم ندوۃ العماء کو ناقابل تلافی نقصان پونچایا،
    حضرت مولانا علی میاں رح کے کوئی لڑکا یا کوئی لڑکی نہیں تھی اس کے باوجود تم جھوٹ بول کر خود کوحضرت کا نواسہ بتاتے رہے، سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک سے حضرت کے نام پر پیٹرو ڈالر لاتے رہے،کمرشیل اسپتال بنواتے رہے، کالج بنواکر کمائی کرتے رہے، کٹولی میں زمینیں خریتے رہے ……. جب تک پیٹرو ڈالر ملتا رہا سعودی عرب اپنی تمام جابرانہ شہنشاہی کے باوجود تم کو اچھا لگتا رہا، جب وہاں تمھاری پول کھل گئی اور وہاں سے آنے والا ڈالر بند ہوگیا اور بے عزت کرکے تمھیں وہاں سے راندہ درگاہ کردیا گیا تو تم کو  "سعود اور یہود ” ایک نظر آنے لگے ……… ؟ 
    تم کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ تم نے مادر علمی کا کتنا بڑا نقصان کردیا؟
    وہ مرد فقیر علی میاں جس کے آگے تمام شاہان عرب پلکیں بچھاتے تھے مگراس فقیر منش نے ان شاہان عرب سے اپنی ذات کے لئے ایک رتی کا فائدہ کبھی نہیں اٹھایا …… مگر تمھاری بیوقوفی کی وجہ سے آج پورے خلیج میں ندوہ بلیک لسٹ ہوچکا ہے ـ
    تم نے ہندوستان کے نہ جانے کتنے علما وصلحا کے خلاف بدزبانی کی، تم نے داعی حق مولانا کلیم صدیقی کے خلاف ہذیان بکا ان کے خلاف ” کلیم پھلتی ” نامی کتاب لکھی ـ
  کمزوروں اور مظلوموں کی مدد کرنے والی جماعت جمیعۃ علما اور اس کے صدر مولانا ارشد مدنی کے خلاف تم نے بد زبانی کی ان کو مباہلہ کا چیلنج کردیا جبکہ وہ بھی آل رسول ہیں ـ
   مولانا سجاد نعمانی کے خلاف بھی تم نے بکواس کی جس کی وجہ سے کچھ شرپسندوں نے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروادیا ـ
   ڈاکٹر ذاکر نائیک سے موٹی رقم لے کر اس کے جلسوں میں جاتے رہے، مگر جب اس پر مصیبت آئی تو پوری جماعت اہل حدیث کو دہشت گر بتادیا ـ
    ممبئی کی ایک غریب بستی کے رہنے والوں کو تم نے سور سے بدتر کہدیا اس لئے وہ بے چارے غریب تمھارے لئے فائیو اسٹار قیام گاہ کا بندوبست نہیں کرسکے ـ
   ہندوستانی مسلمانوں کی متحدہ اورباوقار تنظیم پرسنل لاء بورڈ کے خلاف خوب خوب اول فول بکتے رہے ـ
    مسلم دشمن سادھو ڈبل شری کے ساتھ تم نےبابری مسجد کا سودا کرنے کی کوشش کی، اس سادھو کے ایک ساتھی نےتم پر پانچ ہزار کڑوڑ مانگنے کا الزام بھی لگایا ـ
         تمھاری سب سے بڑی غلطی 
                          ـــــــــــ
    جس کی وجہ سے تم کو فورا مادر علمی سے نکال باہر کرنا چاہئیے تھا یہ تھی کہ تم نے قران مجید کی اس ترتیپ پر جس پر صدیوں سے پوری امت متفق چلی آرہی ہے شک پیدا کرنے کی کوشش کی اور اپنی مزعومہ ترتیب کے مطابق قران مجید شایع کروایا ـ اپنی اس غلط حرکت سے تم نے ان ملعون روافض کے ہاتھ مضبوط کئے جو قران مجید کے بارے میں تحریف کا عقیدہ رکھتے ہیں ـ
                   پھر وہی حرکت 
                         ــــــــــــ
     پہلے تم نے قران مجید کے تقدس کو مجروح کیا تھا اس بار تم  "کاتب قران ” کی حرمت پر حملہ کرکے ایک بار پھر اللہ کی آخری کتاب کو مشکوک کررہے ہو ـــ کیا اس بار روافض سے ” موٹا مال ” مل گیا ہے؟
   کہیں ایسا تو نہیں کہ سعودی سے مایوسی کے بعد ایران کو قبلہ بنا لیا ہے؟
   تم نے صرف حضرت معاویہ کے خلاف ہفوات نہیں بکی ہیں بلکہ ان کے ساتھ دیگر اجلہ صحابہ  مثلا عشرہ مبشرہ میں سے حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور ام المومنین حضرت عائشہ جو براہ راست اہل بیت کا مصداق ہیں ان سب کو گھٹیا درجہ کا صحابی بتاتے ہو ………؟
    ارے بدبخت تم خود گھٹیا ہو، لاڈ پیار نے تم کو بگاڑ دیا ہے، تمھاری سوچ سڑی ہوئی ہے، گمراہی کے گڑھے میں گرچکے ہو، تم کو قران مجید میں تحریف اور صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین  کی توہین کے لئے سارے عالم کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئیے ـ مگر مجھے پتہ ہے تم ضدی ہو، سرکش ہو، باغی ہو کبھی معافی نہیں مانگوگے ـ دراصل تم ایسا بھوت بن چکے ہو جو باتوں سے نہیں مانتا لاتوں کی ضرورت پڑتی ہے ـ
    آج تک روافض صحابہ سے تمام تر دشمنی کے باوجود حضرت عثمان، حضرت طلحہ وزبیر، حضرت عمروبن العاص اور دیگر صحابہ نیز ام المومنیں صدیقہ کائنات پراس طرح کھلے عام تبرا کرنے کی ہمت نہیں کرسکے، مگر تم وہ آستین کے سانپ ہو جس نے دروازہ کھول دیا ہے . اب خطرہ ہے اس بات کا کہ ہر گلی کوچہ میں نطفہ حرام کی پیداوارسیاہ ظاہر وباطن رکھنے والے تبرائی ابوبکرو عمر پراپنی غلاظت اچھالنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے ـ
  اس لئے سب سے پہلی اور اہم ضرورت اس کی ہے کہ سلمان ندوی جیسے ” مار آستین ” کا سر کچلا جائے ـ
   مادر علمی ندوہ کے ارباب انتظام خاص طور پر حضرت مولانا رابع صاحب مدظلہ کو اس بگڑے ہوئے شہزادے کی حرکتوں سے جو تکلیف پہونچتی ہے اس کا ہمیں احساس ہے، بے چارے اپنی خاندانی شرافت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں ….. مگر اب بہت ہوچکا فوراً اس بد زبان سے مادر علمی کو پاک کیا جائے ـ
   اب لوگ سوال کرنے لگے ہیں کہ ندوہ آخر کیوں اس جنونی کو برداشت کررہا ہے ….. کہیں ایسا تو نہیں کہ خدا نخواستہ ندوہ بھی ……   ؟؟
  
  نوٹ:   مجھے معلوم ہے سلمان ندوی نے کچھ اندھے بھگت پال رکھے ہیں جو میری اس سخت تحریر کی زبان اور لہجہ پر اعتراض کریں گے،  مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، ام المومنین کی عصمت وحرمت پر میرے ماں باپ قربان، رسول اللہ کے جانثاروں کے خلاف بد زبانی کرنے والے کے لئے ہماری زبان وقلم سے احترام کا کوئی لفظ نہیں نکل سکتا  ـ
(عبدالرحیم ندوی)

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter