افغانی اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستان کی شہریت دیں گےعمران خان

پاکستان میں جو بچے پیدا ہوئے ہیں، ان کو شہریت دی جائے گی

18 ستمبر, 2018

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں پیدا ہوئے تمام افغانی اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کرے گی۔ ایکسپریس ٹریبیونل کی خبر کے مطابق حکومت بنانے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے دورے پرکراچی پہنچنے پر عمران خان نے یہ اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوئے افغانستانی اوربنگلہ دیش پناہ گزینوں کو قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) اورپاسپورٹ دیئے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے مطابق پاکستان میں 13.9 لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزیں ہیں، جن میں سے کئی یہاں 30 سے بھی زیادہ برسوں سے رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 2,00,000 بنگلہ دیشی بھی رہتے ہیں۔

میڈیا میں آئی خبروں میں عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "بنگلہ سے آئے یہ غریب مہاجر 40 سے بھی زیادہ برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، اب ان کے بچے بھی کافی بڑے ہوگئے ہیں۔ ہم انہیں پاسپورٹ اورشناختی کارڈ دیں گے۔ ہم ان افغانیوں کوبھی شہریت دیں گے، جن کے بچوں کی یہاں پرورش ہوئی اور جو یہاں پیدا ہوئے”۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter