ٹیکنالوجی بنانے والے خود اپنے بچوں کو ان سے دور رکھتے ہیں

26 اگست, 2018

آج کل بچے بڑے ہر کوئی ٹیکنالوجی سے متاثر نظر آتاہے۔ایسے میں بچوں کو کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز سے دور رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ لیکن یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والے اپنے بچوں کو ان Gadgets سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس اپنے بچوں کو سمارٹ فون سے دور ہی رکھتی ہیںاور کمپیوٹر بھی صرف باورچی خانے میں استعمال کی اجازت ہے تا کہ وہ بہت زیادہ وقت نہ دیں سکیں۔

بل گیٹس اپنے دفتر میں کتابیں پڑھنے میں گھنٹوں صرف کرتے ہیں اور باقی لوگ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھے ہوتے ہیں۔

امریکا میں ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر بنانے کے لیے مشہور Cilicon Valley میں سب سے بڑے اسکول، والڈورف اسکول میں 11 سال سے کم عمر بچوں کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہے۔

اس اسکول میں ای بے، ایپل اور گوگل کے ملازمین کے بچوں کو کھانا بنانا اور گھریلو استعمال کی چیزیں بنانا سکھایا جاتا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ترجیح دیتے ہیں کہ ان کے بچے گھر سے باہر جا کر کھیلیں۔

ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے بھی اپنے بچوں پر گھر میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لگا رکھی تھی۔

یہ حیران کن ہے کہ ٹیکنالوجی بنانے والے کس طرح اپنے بچوں کو اس کے استعمال سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter