عام انتخابات، پاکستان میں پولنگ شروع

25 جولائی, 2018

عام انتخابات 2018 کے لئے پاکستان  بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں۔

الیکشن 2018؛ ملک پھر میں پولنگ کا وقت شروع  ہو گیا

پانچ سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا،۔کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا ، کون ہاری بازی پلٹے گا ، کون جیتی بازی ہارے گا اس کا فیصلہ آج عوام کررہے ہیں۔

انتخابی نعروں، وعدوں، دعوؤں اور یقین دہانیوں کا وقت ختم ہو گیا، فیصلے کا اختیار5 سال بعد ایک بار پھر عوام کے پاس آ گیا۔عوام طے کریں گے کہ ان 5 برسوں کے عرصے میں کون سا امیدوار ان کی توقعات پر پورا اترا اور کس نے ان کا مان توڑ ا، امیدوار حکومت میں رہا ہو یا اپوزیشن میں، اب عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ کس سے کتنے مطمئن رہے۔

الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

پنجاب کے 6کروڑ 6لاکھ 72ہزار 870،سندھ میں 2کروڑ 23لاکھ 97ہزار 244،خیبرپختونخوا میں 1کروڑ 53لاکھ 16ہزار 299،بلوچستان میں 42لاکھ 99ہزار 494،فاٹاکے 25لاکھ 10ہزار154،اسلام آباد کے 7لاکھ 65ہزار 348ووٹرز اپنا حق راہے دہی استعمال کریں گے ۔

عام انتخابات کےلئےپاکستان  بھر میں 85 ہزار307 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،17ہزار 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور20 ہزار789 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔

ملک بھر میں 16لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دےرہا ہے ،ان میں 85ہزار 307پریزائیڈنگ افسران ،5لاکھ 10ہزار356اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2لاکھ 55 ہزار 178پولنگ افسران بھی شامل ہیں۔

الیکشن 2018؛ ملک پھر میں پولنگ کا وقت شروع  ہو گیا

131ڈی آراوز ،840آراوز خدمات انجام دے رہے ہیں ،4لاکھ پولیس اہلکار اور 3لاکھ 70ہزار فوجی جوان تعینات کئے گئے ہیں، فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ، محفوظ اور پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہے۔

الیکشن 2018؛ ملک پھر میں پولنگ کا وقت شروع  ہو گیا

ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کےلئے پاک افغان سرحد پر باب دوستی تک کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پشاور میں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر کو کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

ووٹ ڈالنے سے پہلے اور ووٹنگ کے عمل کے دوران ووٹر کو مندرجہ ذیل چیزوں کاخیال رکھنا ہوگا۔

سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ووٹر کا پولنگ اسٹیشن کونسا ہے، اس کے لئےموبائل سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں، جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر کا شماریاتی کوڈ، سلسلہ نمبر اور پولنگ اسٹیشن کا نام اور پتہ بھیج دیا جائے گا، ووٹ ڈالنے کے لئے اصلی قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ورنہ آپ کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

پولنگ عملے کے پاس ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں ہوں گی، قومی اسمبلی کے لئےسبز بیلٹ پیپر اور سبز ڈھکن والا بیلٹ بکس ہوگا جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے سفید بیلٹ پیپر اور سفید ہی ڈھکن والا بیلٹ بکس ہوگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter