فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

15 جولائی, 2018

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطےمیں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔

اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم سترہ راکٹ داغے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter