عمران خان سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

12 جولائی, 2018

ریحام خان کی کتاب ’’ریحام خان‘‘ منظر عام پر آگئی ہے،کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔

کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔

اینکرپرسن منیب فاروق نے جیو ٹی وی مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ انہوں نے کتاب کی مصنف ریحام خان سے اس سلسلے میں انٹرویو کیا ہے جس کے دوران انہوں نےمصنف سے پوچھا کہ آپ نے کتاب میں جوکچھ بھی تحریر کیا ہے کیا اس کے مندرجات سے آپ مکمل طور پرمطمئن ہیں تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر اس کتاب کے مندرجات سے مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں ۔یہ انٹرویو آج جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

کتاب کی اشاعت پر عمران خان کی انتخابی مہم پر کتنا اثر پڑے گا اس سوال کے جواب میں منیب فاروق کا کہناتھا کہ وہ سمجھتے ہیں اس کتاب کی عام انتخابات سے قبل اشاعت سے عمران خان کے ووٹرز کی رائے پر اثر نہیں پڑے گا اور اس بنیاد پر ان کی رائے میں تبدیلی کا امکان نہیں.

جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں بات چیت کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ ریحام کی کتاب کا بیشتر حصہ ان دنوں پر مشتمل ہے جس عرصے میں ری حام خان عمران خان کی بیوی رہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter