انتظار کی گھڑیاں ختم، سعودی خواتین 24 جون سے گاڑی چلا سکیں گی

9 مئی, 2018

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ 

حکومت نے خواتین کو 24 جون سے ڈرائیونگ شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے کاریں چلانے کیلئے درکار تمام تقاضوں کو پورا کر دیا گیا ہے۔ 

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں دے سکتی ہیں۔اس مقصد کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر سعودی عرب کے 5 شہروں میں کھول دئیے گئے ہیں، جب کہ بیرون ملک سے ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین ایک الگ عمل کے ذریعے مقامی لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

اس کے ساتھ خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کرتے ہوئے ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں۔

ان اسکولز میں بیرون ِ ممالک سے ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس یافتہ سعودی خواتین کو ٹرینر مقرر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ستمبر 2017ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کو آیندہ ماہ جون سے کاریں چلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter