رمضان کے چاند کو لے کر نیپال میں اختلافات / نیپالی جامع مسجد جمعرات تو کشمیری جامع مسجد اور جمعیت اہل حدیث نیپال کے نزدیک جمعہ کو پہلا روزہ

نیپالی جامع مسجد کا اعلان غیر ذمّہ دارانہ : مولانا خالد مدنی

17 مئی, 2018

کیئر خبر ١٦ میئ کاٹھ مانڈو

آج ملک نیپال میں رمضان کریم کے چاند کو لیکر مسلمانوں کے درمیان تذبذب کی لہر دوڑ گئی، جب نیپالی جامع مسجد کاٹھمانڈو نے جمعرات کو یکم رمضان کا اعلان کردیا، وہیں ملک کی بڑی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے چاند کی رویت نہ ہونے کا اعلان کیا اور یکم رمضان جمعہ یعنی ۱۸ مئی کو قرار دیا۔ جمعیت اہل حدیث کی رویت ہلال کمیٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ پورے ملک نیپال اور شمالی ہند میں کہیں بھی چاند دیکھنے کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، اس لئے سنت نبوی کے مطابق شعبان مکمل کیا جائے گا، جمعیت کے نائب صدر مولانا خالد مدنی نے کہا کہ نیپالی جامع مسجد نے بغیر دستخط کے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کیا کہ بھارت کے اکثر صوبوں میں چاند دیکھا گیا، بھارت میں ۳۱ صوبے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ صرف تامل ناڈو، کیرل، کرناٹک، تلنگانہ اور گجرات سے اطلاعات ملی ہیں، جنوبی ہند نیپال سے ساڑھے تین ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ہمارا مطلع یکساں نہیں ہوسکتا،اور جو لوگ شک و شبہہ میں مبتلا ہیں ان کے لئے حدیث رسول کافی ہے: کہ شک کے دن میں روزہ نہ رکھو۔
نیپالی جامع مسجد کے ذمہ داران نے بھارت کی بعض ملی تنظیموں کے اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ کشمیری جامع مسجد / رضا ٹرسٹ، جامعہ سراج العلوم اور انجمن غلامان مصطفی نے جمعہ کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter