💥ایرانی ایٹمی معاہدے سے امریکہ نے ہاتھ کیوں کھینچا؟💥

شيخ أجمل منظور مدني

10 مئی, 2018

در اصل یہ صہیونی صلیبی طاقتوں کی مشترکہ مجبوری ہے۔ کیوں کہ اگرچہ یہ مکار یورپ مسلم دشمنی میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کر کے اسے مسلمانوں کا پولیس بنا کر تالی بجا رہا تھا لیکن حالیہ دنوں میں جب اسے اندازہ ہو گیا کہ رافضیوں کی جلد بازی کی وجہ سے سارا کھیل بگڑتا جا رہا ہے اور جس کے نتیجے میں سعودی کو اعلان کرنا پڑا کہ ہم بھی جلد ہی ایٹمی طاقت حاصل کر لیں گے تو یہ اعلان رافضی۔صہیونی۔صلیبی تکڑی پر بجلی بن کر گری کیوں کہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اس کا مطلب سعودی مالی سرپرستی میں تیار شدہ پاکستانی مردہ پڑا ہوا ایٹمی طاقت درہ خیبر سے جزیرہ عرب میں منتقل ہوجائے گا جو ہمیشہ رافضی صہیونی ریاستوں کے لئے خطرہ بنا رہے گا۔
دوسری طرف بن سلمان کے اس عزم نے بھی تکڑی کو بے چین کیے ہوئے تھا کہ لڑائی اب ایران میں ہو گی نہ کہ مشرق وسطی میں۔
💥اسی خوف میں ٹرمپ کا استعمال کر کے امریکہ سے ہاتھ کھینچوایا گیا۔ اب ایران کو گرچہ وقتی طور پر اقتصادی نقصان کا سامنا ہو گا لیکن خفیہ طور پر اپنا سارا عسکری ایجنڈہ نافذ کرتا رہے گا۔ اور عرب دنیا خوش فہمی میں مبتلا ہو کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے گی۔ (گرچہ موجودہ سعودی قیادت سے اس طرح کی امید نہیں ہے)۔
💥ساتھ ہی حالیہ دنوں میں رافضیوں اور صہیونیوں کے بیچ میں لفظی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس سے بھی ان دشمنان اسلام کا مطلب یہی ہے کہ اس سے ایک طرف سنی عرب مسلمان کم از کم اطمینان خاطر رکھیں گے اور جماعتی تحریکی مسلمان خوش فہمی میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اور پس پردہ صہیو۔صلیبی ایجنٹ، سنی مسلمانوں کا خونی دشمن رافضی اپنے ایجنڈے پر مسلسل کاربند رہے گا۔
🙋اسی کو میں حقیقت سمجھتا ہوں۔ باقی آگے دیکھتے رہیں اعدائے مملکت کیا کیا تجزیہ کرتے ہیں۔
💥ایرانی ایٹمی معاہدہ اور اس کا فائدہ:
جرمنی سمیت تمام پانچ سپر پاور طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ایران نے صہیونی لابی کوششوں کے ذریعے ایٹمی معاہدہ کر کے سارے عالم خصوصا عربوں کو اچھا چکما دیا تھا اور ان تینوں سالوں میں اقتصادی اور عسکری پیمانے پر زبردست فائدہ حاصل کر کے عالم عرب میں جم کر تباہی مچا رکھی تھی اور یہی صہیونی رافضی مشترکہ ایجنڈہ بھی ہے۔
💥انداز لگائیں کہ اس معاہدے کے بعد امریکہ اور یورپ میں جہاں ایک طرف سیز کئے ہوئے ایرانی اماونٹ واپس آگئے اور دوبارہ انوسٹمنٹ کی کھلی چھوٹ مل گئی، وہیں دوسری طرف اسلحہ خریدی کی بھی مکمل آزادی مل گئی۔ اور تیسری طرف تیل اور گیس کی فروخت اور برآمدات میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوگیا۔ مزید تفصیل کے لیے یہ ویب سائٹ دیکھیں:
https://mobile.sabq.org/GRSnNm
💥یہی وجہ ہے کہ ایرانی قوم کو جو رافضی ظالم حکمراں پابندی کا خوف دلا کر بے وقوف بناتے چلے آ رہے تھے انہوں نے اپنا حساب مانگنا شروع کر دیا لیکن جب دیکھا کہ قوم کا یہ سارا پیسہ ان پر نہ خرچ کر کے اسلحہ خریدنے، دوسرے ملکوں میں فوج بھیجنے اور رافضی ملیشیاؤں پر بے انتہا دولت بہانے میں ملک کو تباہ کر رہے ہیں تو ایرانی بھوکی عوام سڑک پر آکر سراپا احتجاج بن گئی جس کا لہر ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔
ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين. حسبنا الله ونعم الوكيل. هو مولانا نعم المولى ونعم النصير

شيخ أجمل منظور مدني

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter