یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے: سعودی سفیر کی تصدیق

22 اپریل, 2018

یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار انیس جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔

آل جابر نے  ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں ۔ان کی اس حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے‘‘۔

واضح رہے کہ حوثی جنگجوؤں نے تین اپریل کو الحدیدہ کی بندرگاہ کے مغرب میں بحیرہ احمر کے بین الاقوامی پانیوں میں سعودی عرب کے ایک آئیل ٹینکر پر حملہ کیا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے تب ایک بیان میں بتایا تھا کہ اتحاد کے ایک جنگی بحری جہاز نے فوری طور پر مداخلت کرکے حوثی جنگجوؤں کے حملے کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

یمن کے مغرب میں بحیرہ احمر پر واقع الحدیدہ کی بندرگاہ پر حوثی شیعہ باغیوں کا کنٹرول ہے ۔بیرون ملک سے یمن میں انسانی امداد لے کر آنے والے بحری جہاز اور تیل بردار ٹینکر اسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے ہیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter