کسانوں کو گنے کی قیمت اب تک نہیں ملی؛ کسان پریشانیوں سے دوچار

16 اگست, 2018

بردی بانس، 16 گست، مہوتری کے کسانوں کوفروخت کیا ہوا گننا کا قیمت ابھی تک نہیں ملا ہے۔

گوشالہ نگر پالیکا -1 رام نگر میں واقع ایوریسٹ شوگر مل، نے گنا کی قیمت دینے سے ٹال مٹول کرنے پر کسان خسارے میں گرفتار ہیں۔ مناسب قیمتوں کا تعین اور قیمت کی ادائیگی کی درخواست کو لیکرایک ماہ قبل کسانوں نے بھوک ہڑتال کیا تھا۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسانوں کو وزیر برائے انڈسٹری ماتریکا پرساد یادو نے ایک ہفتے کے اندر قیمت کی ادائیگی پر اتفاق کیا تھا۔ کسانوں کو ابھی تک قیمت کی ادائیگی نہیں ملی ہے۔

اس مل کے پاس کسانوں کو دینے کےلئے گذشتہ سال کا 1ارب روپیہ ادا کرنا باقی ہے۔ مل نے کسانوں سے گننا کی خرید کے عوض صرف 1ارب 4 کروڑ ہی قیمت ادا کیا ہے۔ قیمت کی ادائگی کے لئے مل ٹال مٹول کر رہا ہے۔ کسانوں کے ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ صدر، نریش سنگھ کشواہا نے کہا کہ قیمت ادا کرنے کی ابھی تک کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کسانوں کو قرض میں ڈوبا دیا گیا ہے”۔

تیار شدہ چینی کی فروخت کی کمی کی وجہ سے گننا کی قیمت ادا کرنے سے قاصر ہونے کی جانکاری مل کے جنرل مینیجر یوگل کیشور چورسیا، نے دی۔ انہوں نے کہا، "ہماری مصنوعات ابھی بازار کو نہیں پکڑ پائی ہے .بھارتی چینی کی وجہ سے ہم ابھی دبے ہوئے ہیں۔ گننا کی کھیتی  میں لگ بھگ 90ہزار کسان ملوث ہیں۔ حکومت نے فی کنٹؒل گننا کی قیمت 536 روپیہ 45 پیسہ مقرر کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter